بیساکھی 2015ء: نک کلیگ کا پیغام
نائب وزیراعظم نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر ایک تہنیتی پیغام جاری کیا ہے.

نائب وزیراعظم نک کلیگ نے بیساکھی کے موقع پراپنےمندرجہ ذیل تہنیتی پیغام میں کہا ہے:
میں برطانیہ، بھارت اوردنیابھرمیں آباد سکھ برادری کوبیساکھی اورخالصہ کے جنم دن کے موقع پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتاہوں۔ برطانیہ بھر میں شہروں اورقصبوں کی سڑکیں جلد ہی ان تقریبات کی رنگا رنگی اور توانائی سے رونق پزیر ہوجائیں گی۔
میں گزشتہ اگست میں دہلی کے گردوارہ بنگلا صاحب کے دورے کو کبھی فراموش نہیں کر سکونگاجہاں میں نے فلاح و بہبود اور برادری کی بنیادی اقدار کا اتنے بڑے پیمانے پرمظاہرہ دیکھا۔ مجھے نئے شاندار عجائب گھر کے دورے کا اعزاز بھی ملا جہاں بڑی تفصیل کے ساتھ میرے سامنےگرو گوبند رائے اور بیساکھی کی داستان کی وضاحت کی گئی.
برطانیہ کی سکھ برادریاں ہمارے معاشرےکا اہم حصہ ہیں اورآپ ہماری قومی زندگی کے ہرشعبے میں ایک منفرد کردارادا کرتے ہیں۔ آپ کے بغیرہمارا ملک ادھورا ہوگااور یہ آپ کی اقدار اور گروجی کی رواداری اورسماجی انصاف کی تعلیمات سے ہماری انسیت کی دلیل ہے، یہ قدارآج بھی اتنی ہی ناگزیر ہیں جتنی ہمیشہ سے تھیں.