پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ نے افغان انتخاباتی پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے

ولیم ہیگ نے افغان صدارتی انتخاباتی جانچ پڑتال اورقومی وحدت پر مبنی حکومت کے قیام پر اتفاق رائے کا خیرمقدم کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

میں دونوں افغان صدارتی امیدواروں کو آج اتفاق رائے تک پہنچنے اورافغان عوام کے مفادات کو اولیت دینے پر مبارکباد دیتاہوں.

مجھے امید ہےکہ ووٹوں کی دوبارا جانچ پڑتال سے افغانوں کو انتخاباتی عمل اور اس کے نتائج پراعتماد ہوگا۔ برطانیہ اس کوشش کی حمایت کررہا ہے تاکہ جانچ پڑتال کا عمل مستحکم اورعالمی معیار کے مطابق ہو.

میں اس کمٹ منٹ کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں کہ حتمی طور پر کامیاب امیدوار قومی اتحادی حکومت بنائےگا.

میں امریکی سکریٹری خارجہ جان کیری کو اس اہم معاہدے تک پہنچنے میں کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم افغان حکومت اور بین الاقوامی برادری کواس سال بعد میں ہونے والے ویلز کےنیٹو اجلاس اورلندن کانفرنس برائے افغانستان میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر

وزارت خارجہ اور

وزارت خارجہ اردوٹوئٹر

وزارت خارجہ

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

Updates to this page

شائع کردہ 12 جولائی 2014