سکریٹری خارجہ کاعالمی یوم خواتین پربیان
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے سلسلے میں پونے والی پیش رفت کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا:
عالمی یوم خواتین پرہم دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے سلسلے میں پونے والی پیش رفت کوسراہتے ہیں۔
کسی بھی معاشرے کی کامیابی کے لئے خواتین کے حقوق بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ بحرانوں کو حل کرنے اور معاشروں کی تعمیر نو میں خواتین جو اہم کردار اداکرتی ہیں اس کو اکثر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ شام سے زیادہ دنیا میں کہیں اس کی اتنی اہمیت نہیں.
مجھے خوشی ہے کہ برطانیہ کے تعاون سے افغانستان میں پہلی خواتین فوجی افسروں نے افغانستان نیشنل آرمی آفیسر اکیڈیمی سے گریجویشن کر لی ہے.
پاکستان کے دورے میں شرمین عبید چنائے سے ملاقات میرے لئے ایک استحقاق تھاجنہیں ملک میں نام نہادعزت کے نام پرقتل کی رسم کو چیلنج کرنے پرآسکر ایوارڈ دیا گیا ہے.
مزید معلومات
-
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر
-
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر
-
وزارت خارجہ اور
-
وزارت خارجہ اردوٹوئٹر
-
وزارت خارجہ