ہیورابرٹسن کا اسرائیل اور فلسطینی علاقہ جات میں پیشرفت پرردعمل
وزیر برائے وزارت خارجہ ہیو رابرٹسن نے مشرق وسطی امن عمل میں پیش رفت کے لئے اقدامات کامطالبہ کیا ہے۔.

وزیر برائے وزارت خارجہ ہیو رابرٹسن نے مشرق وسطی امن عمل میں پیش رفت کے لئے اقدامات کامطالبہ کیا ہے:
برطانیہ، امریکی سکریٹری خارجہ جان کیری کی قیادت میں اسرائیلیوں اور فلسطییوں کے مابین ہونے والے مذا کرات کی مستحکم حمایت کرتا ہے جو ایک تاریخی امن معاہدے کے لئے ہورہے ہیں۔ میں وزیراعظم نتن یاہو کی حکومت کے یکم جنوری کو 26 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مشکل فیصلے کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتا ہوں جو امن عمل کا حصہ ہے۔برطانیہ کے اپنے تجربے سے ہم یہ جانتے ہیں ایسے اقدامات کتنے مشکل ہوتے ہیں لیکن ہمیں پختہ یقین ہے کہ یہ سلامتی اوردیرپا امن کے حصول میں اہم ہوتے ہیں.
تاہم مجھے اسرائیل کے مشرقی یروشلم اورمغربی کنارے میں مزید آبادکاری کے حالیہ اعلان پر گہری تشویش ہے۔ جیسا کہ ہم نے باربار واضح کیا ہے برطانیہ مقبوضہ آبادکاری کی مذمت کرتا ہے جوعالمی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں،اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہیں اور دو ریاستی حل کے امکان کوخطرے میں ڈالتی ہیں۔ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس مجوزہ مقبوضہ آبادکاری کے باب میں پیش رفت نہ کرے.
حالیہ مہینوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ہم امن کے لئے درکار اقدامات اٹھانے پرہمت اورجرآت مندانہ قیادت کے مظاہرے کو جاری رکھنے کے لئے دونوں فریقین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ برطانیہ معاونت کے لئے تیار ہے.
مزید معلومات
ہیو رابرٹسن ٹوئٹر پر
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر
وزارت خارجہ اور
وزارت خارجہ اردوٹوئٹر
وزارت خارجہ