وزارت خارجہ کے وزیر مملکت برائے بھارت نےاستقبالئے کی میزبانی کی
ہیوگوسوائر اوروریندر شرما نےبرطانوی بھارتی باشندوں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے کی میزبانی کی تاکہ برطانیہ- بھارت شراکت داری میں ان کے کردار کو سراہا جاسکے.

وزیر مملکت برائے بھارت ہیوگو سوائر اور چئیر مین انڈین آل پارٹی پارلیمینٹرین گروپ وریندرشرما نے برطانوی بھارتی باشندوں کے لئے استقبالیے کی میزبانی کی. اس تقریب میں برطانوی بھارتی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور اس میں وزیر اعظم کے بھارت میں دئیے گئے پیغام پر زور دینے کا ایک اور موقع ملاجوانہوں نے کہاتھا کہ وہ بھارت کے ساتھ مضبوط تر، عمیق تر شراکت داری چاہتے ہیں۔ اس سے برطانیہ کی بھارتی کمیونٹی کے ساتھ مستحکم تر رابطوں کی خواہش کا اظہار ہوا اور مستقبل کے رابطوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم ہوا.
ہیوگوسوائر نے کہا:
مجھے برطانوی بھارتی کمیونٹی کے نمائندوں کی اس تقریب کی میزبانی کرتے ہوئےخوشی محسوس ہو رہی ہے، یہ کمیونٹی برطانیہ اور بھارت کے درمیان مثبت رشتے کے لئے بڑا کردار ادا کرتی ہے.
وہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان رشتے کے بنیادی ستون ہیں جن کے رابطوں، علم اور افہام و تفہیم کی وجہ سے ان کو ترقی میں مدد ملتی ہے۔ ہم انہیں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کمیونٹی کی ان شاندارکاوشوں کی حمایت کرتے ہیں جو وہ نئی شراکت داریوں کی تشکیل کے لئے کرتی ہے اور ہم اس میں ان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے.
شرکت کرنے والوں میں حال میں مقرر کی گئی برطانیہ بھارتی کمیونٹی کی چیمپئین پریتی پٹیل بھی تھیں جنہوں نے اپنی تقریر میں اس کردارکی اہمیت کو دہرایا جو یہ کمیونٹی برطانیہ بھارت تعلقات کو کامیاب اور پائیدار بنانے کے لئے کرتی ہے.
مزیدمعلومات
ہیوگو سوائر ٹوئٹر پر
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر
وزارت خارجہ اور
وزارت خارجہ اردوٹوئٹر
وزارت خارجہ