ایرانی محافظین کا قتل اور بدلے میں سزائے موت کی مذمت
وزارت خارجہ کے وزیر برائے مشرق وسطی ہیو رابرٹسن نے ایرانی سرحدی محافظین کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور بدلے میں سزائے موت کی مذمت کی ہے.

وزارت خارجہ کے وزیر برائے مشرق وسطی ہیو رابرٹسن نے ایرانی سرحدی محافظین کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور بدلے میں سزائے موت کی مذمت کی ہے:
میری دلی ہمدردیاں ان 14محافظین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جوایران کے سیستان اوربلوچستان علاقے میں مارے گئے۔ برطانیہ اس قسم کے واقعات پر دکھ کا اظہارکرتا ہےاورامید کرتا ہے کہ اس کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی.
یہ بھی بہت افسوسناک ہے کہ اس کے اگلے روز ایران نے 16 مجرم قیدیوں کو جن کی سزاؤں کاان ہلاکتوں سے کوئی تعلق نہیں تھا موت کے گھاٹ اتار دیا۔ میں ایران پرزوردیتا ہوں کہ وہ سزائے موت پرپابندی عائدکرے اور تمام افرادکے لئے منصفانہ سماعت کویقینی بنایا جائے .
مزیدمعلومات
ہیو رابرٹسن ٹوئٹر پر
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر
وزارت خارجہ اور
وزارت خارجہ اردوٹوئٹر
وزارت خارجہ