جنگ بندی کے 6 ماہ بعد بھی برطانوی سرجن غزہ میں جانیں بچانے میں مصروف
برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس)کے برطانوی سرجن غزہ میں جنگ بندی کےبعد بھی زخمیوں کا علاج کرتےرہے ہیں.

Dr Graeme Groom from King's College Hospital, London, assesses a patient in Gaza's Shifa Hospital. Picture: Abbie Trayler-Smith
برطانیہ کے این ایچ ایس سرجنوں کا ایک گروپ ابھی ان زخمیوں کا علاج کرکے لوٹا ہے۔ یہ رضاکار ڈاکٹر اس علاقے میں پچھلے چھ ماہ سے باقاعدگی سے کام کرتے رہے ہیں تاکہ شدید زخمیوں کے آپریشن کرسکیں اورغزہ کے اس کامکررہی ہے۔اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو سرجری کوبہتر بنانے کے لئےتربیت دے سکیں۔
یہ ٹیم میڈیکل ایڈ برائےفلسطین نے متعین کی تھی اوریہ آئیڈیلزنامی این جی او کے ساتھ اور ڈیفڈ کی 724,000 پاؤنڈمالی امدادسےکرہی ہے۔ یہ مالی امدادڈیفڈکے 37ملین پاؤنڈ پیکج کا حصہ ہے جو 2014ءکے غزہ بحران کے لئے مختص کیا گیا تھا۔
عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ کی صورتحال اب بھی خطرناک ہے۔ اس بحران کے نتیجے میں تقریبا 108,000 افراد بے گھرہوگئے اور11,000 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
ان برطانوی سرجنوں کااہم کام برطانیہ کی ان کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے جو غزہ کےعوام کی اپنے معمولات زندگی بحال کرنے میں مدد کے لئے کی جارہی ہیں۔ تاہم بحران کے کسی بھی اصل سبب کی طرف اب تک توجہ نہیں دی گئی ہے۔ برطانیہ ان افراد کی مددمیں اپناکردار اداکررہا ہے جو اس بحران میں گھر گئے تھےلیکن یہ واضح ہے کہ غزہ کے سیاسی حل کی فوری ضرورت اب ہمیشہ سے زیادہ ہے۔
غزہ کے حالیہ بحران کےچھ ماہ بعد برطانیہ متاثرین کو انسانی امدادفراہم کررہا ہے جن میں لاکھوں افراد بے گھرہوئے یا پانی سے محروم ہوگئے۔
برطانیہ غزہ کے لئے گزشتہ موسم گرمامیں سب سے بڑا عطیہ دہندہ ملک تھا اوراس نےہزاروں افراد کوجان بچانے والی غذائی اشیا، صاف پانی،شیلٹراورطبی امداد کے لئے 17ملین پاؤنڈفراہم کئے۔
اکتوبر میں برطانیہ نے مزید 20ملین پاؤنڈ کے عطیے کا اعلان قاہرہ میں ہونے والی غزہ بحالی کانفرنس میں کیا تاکہ فوری بحالی میں مدد کی جاسکے۔اس تعاون میں بحران میں زخمی ہونے والوں کی سرجری، ان افراد کے لئے کرائے میں مدد جن کے گھر تباہ ہوگئے تھے، غیر استعمال شدہ بارودی اسلحے کو ناکارہ بنانا اورملبے کی صفائی شامل ہے.
مزیدتفصیل کے لئے: case study - Restoring hope in Gaza
General media queries (24 hours)
Email [email protected]
Telephone 020 7023 0600
If you have an urgent media query, please email the DFID Media Team on [email protected] in the first instance and we will respond as soon as possible.