پشاورحملوں پر بیرونس سعیدہ وارثی کی مذمت
وزارت خارجہ کی سینئیر وزیر بیرونس سعیدہ وارثی نےپشاور،پاکستان میں حملوں کی مذمت کی ہے.

بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:
میں آج پاکستان کے شہر پشاور میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتی ہوں جن میں کتنے ہی بے گناہ ہلاک اورزخمی ہوگئے۔ یہ بزدلانہ حملے اس لئے بھی قابل نفریں ہیں کہ ان میں ان افراد کو نشانہ بنایا گیا جو اپنی عبادت گاہ سے باہر آرہے تھے.
میری طرف سے ان خاندانوں کی خدمت میں دلی تعزیت جن کے عزیز ان حملوں میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے یا زخمی ہوئے ہیں۔ برطانیہ دہشت گردی اور پر تشدد انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لئے تعاون اور اس کے ساتھ مل کرکام جاری رکھے گا .
مزید معلومات
وزارت خارجہ کی سفری ہدایات ٹوئٹر پر
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر
وزارت خارجہ اور
وزارت خارجہ اردوٹوئٹر
وزارت خارجہ