سزائے موت اوراس پرعملدرآمد:ایمنسٹی رپورٹ کے بارے میں بیرونس اینلے کا ردعمل
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں سزائے موت اوراس پرعملدرآمد کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ شائع کی ہے۔

انسانی حقوق کی وزیربیرونس جوائس اینلے نے اس پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے.
پاکستان، ایران اورسعودی عرب سے آنے والی اطلاعات کے مطابق 2015ء میں سزائے موت پرعملدرآمدکی تعداد میں اضافے پر، مجھےگہری تشویش ہے.
برطانیہ کسی بھی حالت میں سزائے موت کی مخالفت کرتا ہےاورہم نے اپنی اس مخالفت کوان تمام ممالک سے اعلی سطح پرواضح کردیا ہے جہاں سزائے موت کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمارا پیغام ان کے لئے واضح ہے کہ سزائے موت غیرمنصفانہ، متروکہ اورغیرموثرہے۔ اس سے انتہا پسندی کے شعلے بھڑک اٹھنے کا بھی خطرہ ہے.
ان تشویشناک اعدادوشمار کے باوجودکئی ملکوں میں پیش رفت ہورہی ہے۔ یہ امر بڑا خوش آئند ہے کہ 2015ء میں فیجی، جمہوریہ کانگو، مدغاسکراورسرینام میں سزئے موت کو ختم کردیا گیا ہے .
دنیا بھر سے سزائے موت کے خاتمے میں پیش رفت پر دباو کے لئے وزارت خارجہ اپنے سفارتی نیٹ ورک کا استعمال جاری رکھے گی.
نیوز ڈیسک
*میڈیا آفس - وزارت خارجہ برطانیہِ l 020 7008 3100
بیرونس جوائس اینلے ٹوئٹر پر
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر
وزارت خارجہ اور
وزارت خارجہ اردوٹوئٹر
وزارت خارجہ