ایپ NHS COVID-19
NHS COVID-19 ایپ 27 اپریل 2023 کو بند ہو گئی۔ اگر آپ کورونا وائرس (COVID-19) کے خطرے کی زد میں تھے تو اسے دیکھنے کا یہ ایک تیز طریقہ اور اگر آپ کی جانچ مثبت آتھی تھی تو دوسروں کو متنبہ کرنے کا ایک آسان طریقہ تھا۔
NHS COVID-19 ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
NHS COVID-19 ایپ انگلینڈ اور ویلز میں مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔
اگر آپ ان میں سے کسی ملک میں رہتے ہیں اور آپ کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہے تو آپ یہ ایپ اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس ایپ میں متعدد فیچرز شامل ہیں تاکہ آپ کو اپنی اور دوسروں کی حفاظت کرنے میں مدد مل سکے، بشمول:
- آپ کو یہ بتانے کے لیے الرٹس وصول پانا کہ آیا آپ COVID-19 کے خطرے میں ہو سکتے ہیں
- علامات کی جانچ کرنے کا آلہ
- آپ کے حالات کے مطابق تازہ ترین صلاح
- COVID-19 سے متعلق عام معلومات
- دوسروں کو اس بارے میں آگاہ کرنے کے لیے مثبت نتیجہ (NHS یا بامعاوضہ جانچ کی طرف سے) داخل کرنا کہ آیا وہ خطرے میں ہو سکتے ہیں
یہ ایپ اس کے مطابق آپ کو تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا کہ آپ کہاں رہتے ہیں۔ انگلینڈ اور ویلز میں رہنمائی مختلف ہو سکتی ہے۔
اس ایپ کو وقتاً فوقتاً نئی فعالیت اور اصلاحات کے ساتھ اپ-ڈیٹ کیا جائے گا۔ تازہ ترین ورژن میں جدید فیچرز اور صلاح و مشورے شامل ہیں، اس لیے اسے اپ-ڈیٹ رکھنا ضروری ہے۔
اپنی ٹیکاکاری کی کیفیت کے لیے، علیحدہ استعمال کریں (صرف انگلینڈ)۔
NHS COVID-19 app: download and set up guide
ایپ کے بارے میں مدد حاصل کریں
یہ ایپ 12 مختلف زبانوں میں دستیاب ہے اور آپ سیٹنگز میں اپنی ترجیحی زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اس بارے میں مزید جانکاری حاصل کریں کہ NHS COVID-19 ایپ کون استعمال کر سکتا ہے۔
NHS COVID-19 ایپ وقت گزرنے کے ساتھ اس ایپ کے صارفین کے مابین فاصلہ کو سمجھنے کے لیے بلوٹوتھ لو انرجی (BLE) کا استعمال کرتا ہے۔ مثالی طور پر، اگر آپ 15 منٹ یا اس سے زیادہ دیر تک کسی ایسے شخص سے 2 میٹر کے اندر رہے ہیں جس کی COVID-19 کی جانچ مثبت آئی ہے تو رہنمائی کے ساتھ آپ کے پاس ایک ایکسپوژر نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔
اگر کسی شخص کی COVID-19 کی جانچ مثبت آتی ہے، وہ اس ایپ میں نتیجہ کی اطلاع دیتا ہے، اور اپنی بے ترتیب ID شیئر کرنے سے اتفاق کرتا ہے تو یہ ایپ ہر اس ایپ یوزر کے لیے خطرے کا اندازہ لگائے گا جس کے وہ پچھلے کچھ دنوں میں رابطہ میں آئے تھے � اس معلومات کے ساتھ، یہ ایپ اندازہ لگائے گا کہ آیا کسی صارف کو ایکسپوژر نوٹیفکیشن موصول ہونا چاہیے۔
اس بارے میں مزید جانکاری حاصل کریں کہ یہ ایپ کس طرح کام کرتا ہے۔
NHS COVID-19 app: download and set up guide
یہ ایپ آپ کے ڈیٹا کی حفاظت کس طرح کرتا ہے
COVID-19 اس ایپ کے دیگر صارفین سے آپ کی رازداری اور شناخت � اور آپ سے ان کی رازداری اور شناخت کی حفاظت کرتا ہے۔ یہ ایپ ایسی بے ترتیب ID کا استعمال کرتا ہے جو یہ شناخت کرنے کے لیے NHS یا حکومت کے ذریعہ نہیں استعمال کیے جا سکتے کہ آپ کون ہیں، یا آپ نے کس کے ساتھ وقت گزارا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی ٹیکاکاری کے ریکارڈز اور COVID پاس NHS ایپ میں علیحدہ ظاہر ہوتے ہیں (صرف انگلینڈ)۔
NHS COVID-19 app: your data and privacy